اپنی خوشی کسی کو نہیں بتاتی، لوگ جلتے اور فوراً نظر لگا دیتے ہیں ۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوشیاں انسان کی زندگی میں ایک نیا موڑ لے کر آتی ہیں، چاہے وہ کوئی چھوٹی ہو یا بڑی خوشی۔ سب سے مل بانٹ کر ہنس کھیل کر شیئر کرتے ہیں، مگر بعض اوقات ہم لوگ اپنی خوشی صرف اپنی حد تک محدود رکھتے ہیں کسی کو کچھ بھی نہیں بتاتے ہیں، جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ شاید ہمیں لگتا ہے کہ کسی کی نطر نہ لگ جائے یا کسی کو بُرا نہ لگے، کوئی احساسِ کمتری میں مبتلا نہ ہو، بالکل ایسی ہی ہماری شوبز اداکارائیں بھی ہیں جو اپنی خوشیاں دوسروں سے چھپاتی ہیں۔٭ اداکارہ زارہ نور:اداکارہ زارہ نور عباس حاملہ ہیں ارو جلد ہی ان کے ننھا مہمان آنے والا ہے، ان کی کچھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں جن میں یہ واضح دکھ رہا ہے کہ زارہ 7 یا 8 ماہ حاملہ ہیں اور اب ان کی یہ خوشی مداحوں کو بھی معلوم ہوگئی۔٭ اداکارہ سونم کپور:بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی حاملہ ہیں اور یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں، یہ آج کل میڈیا پر بھی دکھائی نہیں دے رہی ہیں اور نہ انہوں نے اپنے آنے والے بچے کے متعلق کسی سے کچھ شیئر کیا،

البتہ پاپازاری کی تصاویروں نے سب واضح کردیا۔ سونم کہتی ہیں کہ: مجھے اچھا نہیں لگتا کہ اپنی خوشی کسی کو بھی بتا دوں، اب کسی پر بھروسہ نہیں رہا، اس لئے اپنے حمل کی خبر سب سے چھپاتی رہی، لیکن ایک دن میری دوست نے مجھے بے بی ہسپتال میں دیکھ لیا، اس کے بعد حمل کے 6 ماہ سب کو خبر ہوگئی، لیکن ڈیلیوری کب ہے یہ میں کسی کو نہیں بتاؤں گی، بچہ 8 ماہ کا ہو جائے گا اس کے بعد ہی بچے کی شکل لوگوں کو دکھاؤں گی، جیسے کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو سب سے چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ ٭ اداکارہ سرحا اصغر:اداکارہ سرحا اصغر نے اپنی شاید کی خوشی کسی نے شیئر نہیں کی تھی، اچانک ہی ان کی شادی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں اور پھر ان کے شوہر کو بھی اس سے قبل کسی نے نہیں دیکھا تھا۔٭ اداکارہ سروین چاولہ:بھارتی اداکارہ سروین چاولہ نے بھی کئی ماہ تک اپنے آنے والے بچے کی خبر سب سے چھپائی تھی، لیکن ایک دن یہ ہسپتال جانے لگیں تو میڈیا کی نظروں سے بچ نہ سکیں، اور پھر لوگوں کو ان کی خوشی کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوگیا تھا۔ سروین نے بتایا تھا کہ: ”میں اپنی خوشی کسی کو نہیں بتاتی، لوگ جلتے ہیں اور فوراً نظر لگا دیتے ہیں، اس لئے کوشش کرتی ہوں کہ اپنے دکھ سب کو بتاؤں مگر خوشی کی کسی کو خبر بھی نہ ہونے دوں۔