اظہر مشوانی کی مبینہ گمشدگی، اینٹی کرپشن پولیس کا گرفتاری سے اظہار لاعلمی


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی اینٹی کرپشن پولیس نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔ اظہر مشوانی کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں درج ہو چکا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمیں جواب جمع کرانیکا کوئی نوٹس ہی نہیں ملا۔ عدالت نے ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو جواب سمیت 31 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔