عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں ایک ہی دن عمران خان پر 15 مقدمات درج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ برس 26 مئی کو مختلف تھانوں میں 15 مقدمے درج کیے گئے، 26 مئی کو تھانہ ترنول میں درج مقدمہ عدالت خارج قرار دے چکی ہے جبکہ باقی مقدمات میں عمران خان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔
لانگ مارچ والے دن 25 مئی کو بھی تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔عمران خان کے خلاف مقدمات کی فہرست میں 2014 کے دو مقدمے بھی شامل ہیں جبکہ سال 2022 اور 2023 میں 26 مقدمے بنائے گئے۔
دو مقدمات سال 2014 میں درج کیے گئے تھے اور 14 مارچ 2023 کو تین نئے مقدمات بنائے گئے۔ عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں اس وقت 28 مقدمات ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات ہائیکورٹ میں پیش کی گئی تھیں۔