کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا . حال ہی میں اداکارہ ریشم پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا .
ریشم نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین بچپن میں ہی گزر گئے تھے جس کے بعد ان کی بہن نے ان کی پرورش کی اور کبھی والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی .
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے .
ریشم کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا .
View this post on Instagram
ریشم نے ڈپریشن کو اللہ کے ساتھ کمزور تعلق قرار دینے کے اپنے مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے صرف اللہ سے محبت اور لگاؤ ہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ . ‘
ریشم نے مزید کہا کہ ’شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں ہیں، تنقید کرنےوالوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں . اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین . ‘