میٹروبس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفری سہولیات کا منصوبہ کیوں لٹک گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ سسٹم میں طلبا ءکو مفت سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق تذبذب کا شکار ہو گئی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز طلباء کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا حکم نامہ جاری کیالیکن ایک ہی روز بعد مفت سفری سہولیات کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلباء اور سینئر سٹیزنز کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا معاملہ لٹک گیا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی تھی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 24 گھنٹے کے لئے بزرگوں اور طلباء کو سفری سہولیات میں رعایت ملی، سکول اور کالج کے طلباء کو مفت سفری سہولت کے نوٹس آویزاں کئے گئے مگر ایک روز بعد میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے اسٹیشنز سے نوٹسز اتار دیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفر کا کوئی میکنزم نہیں بنایا جاسکا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مفت سفر کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں رکھا گیا، مفت سفر کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل سافٹ ویئر میں تبدیلی کرنا ہوگی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں نیا میکنزم نہ بنانے تک طلباء کو مفت سفری سہولیات فراہم نہیں کی جائیگی۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے میکنزم بنا رہے ہیں، کچھ روز میں طلباء کے لیے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا آغاز کریں گے۔

Recent Posts

چین میں مقبول ہونے والی ایک متنازع ورزش نے شہری کی جان لے گئی

چونگ چنگ(قدرت روزنامہ)چین میں ایک شہری متنازع قسم کی ورزش کرتے ہوئے جان کی بازی…

5 mins ago

کئی گھنٹے فیکٹری میں گزارنے کے بعد بابر اعظم اور رضوان نے نئے بیٹ بنوا لیے

لیڈز(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان…

8 mins ago

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا…

17 mins ago

کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعہ، ہجوم میں ایسے واقعات سے خوفزہ ہوجاتی ہوں، ماہرہ خان

کراچی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لٹریچر فیسٹول واقعے پر اداکارہ ماہرہ خان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اداکار…

20 mins ago

فرنچائزز کو معاوضوں پرملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل فرنچائزز کو معاوضوں پر ملکی اسٹارز کے اعتراض کا خدشہ ستانے…

26 mins ago

پاکستانی کپتان ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی…

26 mins ago