عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کراچی منتقل کر دیا گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو کراچی پولیس کی ٹیم نے لاہور سے اپنی حراست میں لیا تھا۔کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم میں ایس آئی اور 3 پولیس اہلکار شامل تھے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کے خلاف کراچی کے جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں، لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کیلئے دو روز کا راہداری ریمانڈ دیا ہے۔