والد سے چھپ کر ماڈلنگ کی‘ کیسے پکڑی گئیں؟ مومنہ اقبال نے بتادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ والد سے چھپ کر ماڈلنگ کی لیکن بل بورڈز پر تصاویر لگیں تو والد نے پکڑ لیا۔اداکارہ مومنہ اقبال نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

مومنہ نے بتایا کہ ڈراموں سے آنے سے پہلے وہ ماڈلنگ کرتی تھیں پھر ایک پراجیکٹ کے لیے کال آئی تو میں نے کہا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی میں ماڈل ہوں اور ماڈل ہی ٹھیک ہوں لیکن کافی اصرار کیا گیا تو میں چلی گئی اور پھر مجھے ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ماڈلنگ میں آنے سے قبل بیچلرز کررہی تھیں، والد کافی سخت تھے اور ناراض بھی تھے کہ یہ سب ٹھیک نہیں ہونا ماڈلنگ نہیں کرنی ہے


لیکن میں نے چھپ کر ماڈلنگ کی لیکن بل بورڈ پر میری تصاویر دیکھ کر والد کو ماڈلنگ کا علم ہوگیا تھا۔مومنہ اقبال نے بتایا کہ پھر والد کو خود اپنی تصاویر دکھانے لے کر گئی معذرت کی اور بتایا کہ میں نے اپنے وقت کو ضائع نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ والد بعد میں راضی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی جارہی ہو مجھے بتاکر جانا پھر میں انہیں بتاکر جاتی تھی اور والد کو اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے ملوایا کرتی تھی۔مومنہ نے بتایا کہ انہوں نے اب تک جو ڈرامے کیے ہیں ان کی شوٹنگ لاہور اور اسلام آباد میں ہی ہوئی تھی لیکن اب کراچی میں دو پراجیکٹ چل رہے ہیں اسی لیے کراچی میں موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں اور ان سے چھوٹے دو بھائی اور ایک بہن ہیں، چھوٹی بہن سی ایس ایس کررہی ہیں جبکہ وہ خود صرف پاس ہونے کے لیے پڑھائی کرتی تھیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے پارلر والی لڑکی، عہد وفا میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان دنوں ان کا ایک ڈرامہ ’خدا اور محبت سیزن تھری‘ نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔