بھارتی معروف اداکارہ پری نیتی چوپڑا کس شخصیت سے جلد شادی کرنے جارہی ہیں؟ بڑا دعویٰ

ممبئی (قدرت روزنامہ)آج کل بالی وڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کی جلد شادی ہونے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پری نیتی چوپڑا کی عام آدمی پارٹی کے رکن اور بھارتی راجہ سبھا کے کم عمر ترین رکن راگھو چڈھا کے ساتھ جلد شادی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو گزشتہ دنوں ایک ساتھ ہوٹل میں بھی دیکھا گیا جبکہ پری نیتی چوپڑا کی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے گھر آمد کے بعد اداکارہ کی شادی کے حوالے سے افواہوں نے مزید آگ پکڑی ہے۔سوشل میڈیا پر پری نیتی کی منیش ملہوترا کے گھر آمد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ نے شادی کے ملبوسات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تاہم شادی کے حوالے سے پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اب تک کوئی لب کشائی نہیں کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا اور پری نیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں، دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی، اب سب کو ان دونوں کے رشتے کے باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

Recent Posts

صاحبہ کا لڑکیوں کو پرنس چارمنگ کے انتظار کی بجائے جلدی شادی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کا کہنا ہے کہ کسی…

3 mins ago

صادق خان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا…

8 mins ago

گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)گیری کرسٹن بھارت سے ویڈیو کال پر قومی کرکٹرز سے مخاطب ہوگئے۔ وائٹ بال…

15 mins ago

مسافروں کے تحفظ کے لیے ہر مسافر گاڑی میں ایک سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان آگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے…

26 mins ago

کراچی میں سُنار نے اپنی ہی دکان لٹوا دی

کراچی قدرت روزنامہ) پولیس نے27 اپریل کو صرافہ بازار میں ہونے والی ایک ڈکیتی کے…

30 mins ago

ایمل ولی بلا مقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے…

31 mins ago