ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوہوگا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجے پریس کانفرنس کے ذریعے میگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔