یعنی بہت ہی کم ٹمپریچر پر آپ ڈشز کو گرم کر سکتے ہیں . اس طرح آپ باآسانی بجلی کا بل کم کر سکتے ہیں . کئی ڈشز ایک ساتھ اوون میں رکھیں بجلی کے بل میں کمی لانے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک وقت میں کئی ڈشز ایک ساتھ اوون میں رکھ سکتے ہیں ، اس طرح آپ وقت بھی بچائیں اور بجلی کے بل میں بھی کمی آئے گی . کنویکشن اوون کا استعمال کنویکشن اوون کی خاص بات یہ ہے کہ اس اوون کے استعمال سے آپ 20 فیصد تک بل میں کمی لا سکتے ہیں . اوون کی ریکس کا استعمال اوون میں موجود سب سے اوپر والی ریک، بیچ والی اور سب سے نیچے والی ریک ٹمپریچر کے حساب سے رکھی جاتی ہیں، سب سے اوپر والی ریک پر زیادہ ٹیمپریچر کے کھانوں کو پکایا جاتا ہے جبکہ بیچ والی درمیانے ٹمپریچر کے کھانوں کے لیے ہوتی ہے جبکہ نچلی ریک سب سے کم ٹمپریچر کے کھانوں کے لیے رکھی جاتی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج آپ کو بتائیں گے کہ اوون کو استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بل میں کس طرح کمی لائی جا سکتی ہیں .
اوون میں چینی اور گلاس کے برتن کا استعمال
چینی اور گلاس کے برتن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گرمائش کو کافی دیر تک برقرار رکھتے ہیں با نسبت میٹل کے .
متعلقہ خبریں