خوبصورتی اور صحت کے لئےکالی مرچ میں چھپے جادوئی فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدیوں سے بطور مصالحہ استعمال کی جانے والی کالی مرچ کے بے شمار فوائد ہیں ، جو مختلف بیماریوں کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی اور صحت کے لئے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتی ہے . طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کی 100 گرام مقدار میں 251 کیلوریز ، 5 فیصد فیٹ ، 7 فیصد سیچوریٹڈ فیٹ،21 فیصد پوٹاشیم ، 100 فیصد ڈائیٹری فائبر ،10 فیصد پروٹین ، 10 فیصد وٹامن اے ، 44 فیصد کیلشیم ، 53 فیصد آئرن ، 15 فیصد وٹامن بی 6 ، 42 فیصد میگنیشیم اور 20 ملی گرام سوڈیم پایا جاتا ہے .

کالی مرچ پیٹ کے مسائل دور کرنے میں کار آمد طبی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کے استعمال سے معدہ ’ہائیڈروکلورک ایسڈ‘ نامی ایک مادہ خارج کرتا ہے جو معدے، آنتوں کی صفائی اور صحت کو یقینی بناتا ہے، ہائیڈروکلورک ایسڈ سے آنتوں میں موجود فاضل مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے، معدے اور آنتوں کی صفائی کے نتیجے میں مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ، قبض کی شکایت میں بھی آرام ملتا ہے . کالی مرچ کالی مرچ کے استعمال سے قوت مدافعت بڑھتی ہے انسانی صحت مضبوط قوت مدافعت پر انحصار کرتی ہے اور کالی مرچ اس کے لیے بہترین آپشن ہے ، وٹامن سی ، اے اور کے کی موجودگی قوت مدافعت بڑھاتی ہے . اس میں موجود تھائمن، پیری آکزائن، ریبوفلیون ، فالک ایسڈ، کوپر اور کیلشیم بھی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں . صرف یہی نہیں بلکہ کالی مرچ کا استعمال حاملہ خواتین کے لیے بھی موزوں ہے . کالی مرچ کھاؤ، موٹاپا بھگاؤ کالی مرچ کے استعمال سے وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے ، اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے کھانوں میں اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر لازمی کریں ، ایک چٹکی یا حسب ذائقہ پسی ہوئی کالی مرچ اپنے مشروبات اور سبز چائے میں بھی ملا کر استعمال کی جاسکتی ہے، اس طریقے سے وزن کلو کے حساب سے کم ہوتا ہے . کالی مرچ کھانے سے کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں غذائی ماہرین کے مطابق کالی مرچ کینسر کے خطرات کم کرنے میں معاون مصالحہ ہے ، پسی ہوئی کالی مرچ اور ہلدی دودھ میں ملا کر استعمال کی جا سکتی ہے . ٹھنڈ لگ جانے اور وائرل انفیکشن کے دوران اس دودھ کے استعمال سے بیماری میں جلد آرام ملتا ہے . کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ ، وٹامن اے ، کیروٹنائیڈ اجزاء پائے جانے کے نتیجے میں اس کے استعمال سے کینسر سے بچا جا سکتا ہے . کالی مرچ میں پوشیدہ ہے جلدی بیماریوں کا علاج جلدی کی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے کالی مرچ نہایت مفید ثابت ہوتی ہے ، کالی مرچ کے استعمال سے رنگ صاف شفاف رہتا ہے اور جلد پر بننے والے داغ دھبوں ( فریکل) ، سورج کی شعاؤں سے جھلس جانے والی جلد میں بھی آرام ملتا ہے . کالی مرچ تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار ایک سائنسی تحقیق کے مطابق نکوٹین استعمال کرنے والے کالی مرچ کے تیل کی مہک کو سونگھتے ہیں تو تمباکو نوشی کے لیے ان کی خواہش میں کمی آتی ہے . جلدی نگہداشت کے لئے فائدہ مند کالی مرچ جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو شفاف جلد کے حصول میں مدد دیتی ہے . کالی مرچ خون کی گردش کو قدرتی طور پر بڑھا دیتی ہے اور اپنی حرارت سے جلد میں مساموں کو کھول کر ان کی صفائی کرتی ہے . کپڑوں کے رنگ کو محفوظ کرنے میں بھی مددگار آپ کی پسندیدہ شوخ رنگ قمیض کا رنگ مدھم ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو اگلی بار کپڑے دھوتے ہوئے ایک چائے کا چمچ کالی مرچیں واشنگ مشین میں ڈالے گئے کپڑوں پر چھڑک دیں، جس کے بعد مشین کو چلائیں . یہ رنگوں کو برقرار رکھے گی . . .

متعلقہ خبریں