جسٹس مندوخیل نے یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی،فوادچوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس سے متعلق بیان میں کہاہے کہ جسٹس مندوخیل نے یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ

جسٹس مندوخیل نے یوٹرن لیا اور اپنے بیان کی عجیب و غریب وضاحت دی۔انہوں نے کہا کہ ان کو چاہیے تھا کہ یہ مؤقف تھا تو بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لیتے کہ وہ یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کو اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے گزشتہ روز کے ریمارکس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میرے ریمارکس پر بہت زیادہ کنفیوژن ہوئی ہے، میں اپنے ریمارکس کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، میں اپنے تفصیلی آرڈر پر قائم ہوں، فیصلے کا ایک حصہ انتظامی اختیارات کے رولز سے متعلق ہے، چیف جسٹس کو کہیں گے کہ رولز دیکھنے کے لیے ججز کی کمیٹی بنائی جائے، ججز کی کمیٹی انتظامی اختیارات کے رولز کو دیکھے، فیصلے کے دوسرے حصے میں ہم 4 ججز نے ازخود نوٹس اور درخواستیں مستردکی ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ چارججز کا فیصلہ ہی آرڈر آف دی کورٹ ہے، یہ آرڈر آف دی کورٹ چیف جسٹس پاکستان نے جاری ہی نہیں کیا، جب فیصلہ ہی نہیں تھا تو صدر نے الیکشن کی تاریخ کیسے دی، الیکشن کمیشن نے کیسے الیکشن شیڈول جاری کیا؟ عدالت کے ریکارڈ کی فائل منگوالیں، اس میں آرڈر آف دی کورٹ نہیں ہے، آرڈر آف دی کورٹ پر تمام جج سائن کرتے ہیں۔

Recent Posts

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

4 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

15 mins ago

’’ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے ‘‘شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے…

25 mins ago

سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو…

28 mins ago

فارچونر بھول جائیں، چنگان نے اپنی لگژری ایس یو وی کی قیمتیں گرا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی، ٹویوٹا، ہونڈا اور کِیا کے بعد چینی کارساز کمپنی چنگان نے…

35 mins ago

چینی کمپنی نے پاکستان میں 3 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرنے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماسٹر چنگن موٹرز لمیٹڈ (ایم سی ایم ایل ) نے آئندہ چند…

44 mins ago