انتخابات ملتوی کیس؛ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کے لیے عدالت پہنچا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میرے ساتھی جج جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد اگر موجودہ بینچ کیس کاروائی چلانا چاہ رہا ہے تو میں کیس کو سننے سے معذرت کرتا ہوں۔بینچ ٹوٹنے کے بعد جج کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 متفقہ طور پر قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا۔بل کے مطابق سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز پر مشتمل کمیٹی از خود نوٹس کا فیصلہ کرے گی جبکہ از خود نوٹس کے فیصلے پر 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق ہوگا۔

Recent Posts

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

7 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

15 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

23 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

30 mins ago

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

35 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

53 mins ago