کوشش ہے رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں، وزیر خزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کوشش ہے رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں . سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ نیچے گیا ہے کوشش ہے کہ ذخائر میں بہتری لائی جائے .

پہلے بھی کہا ہے کہ معیشت پر سیاست نہ کی جائےچارٹر آف اکانومی پر بات کی جائے .
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ایک دن بھی بیرونی ادائیگی نہیں روکی . ہماری کوشش ہے کہ رواں برس اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں . اسٹیٹ بینک کو ریاست کے اندر ریاست بنا دیا گیا . مانیٹری پالیسی میں وزارت خزانہ کو کوئی عمل دخل نہیں .
وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابات کا معاملہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے . اگر انتخابات ابھی ہوئے تو پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے . دوحکومتیں اب بن جائیں تو کیا اکتوبر میں شفاف انتخابات ہو سکیں گے . مردم شماری 71 کی طرز پر کی جارہی ہے . مردم شماری جو 2017 میں کی گئی اس پر اتنے اخراجات ہوئے اور اعتراضات بھی تھے . اس مردم شماری پر بھی کہا گیا کہ اس میں ترمیم لائی جائے اور ترمیم لائی گئی .
انہوں نے کہا کہ 2017 میں بھی ترامیم لائی گئی تھیں تو بار لانے میں کوئی حرج نہیں ہے . پنجاب اور کے پی کے انتخابات پھر پرانی مردم شماری پر ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں