2 ارب سے زائد کی کرپشن، میگا اسکینڈل کا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا۔ ملزم مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کی۔ الزام کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔
ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا۔ ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا ۔ اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔