وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ: جسٹس فائز کیخلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دا ئر ہوا تھا۔
حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون کو کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا، یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، پاکستان بار کونسل سمیت وکلاء تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ریفرنس سے متعلق پاکستان بار سمیت وکلاء تنظیموں کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔کمزور، بے بنیاد اور سیاسی وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

1 hour ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago