کراچی میں آج شام تک ہلکی بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کراچی میں آج شام تک ہلکی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امکان 40 سے 50 فیصد ہے۔ان کا کہنا ہے کہ زمینی صورتِ حال بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل کے لیے سازگار نہیں، گرمی بڑھنے پر بحیرۂ عرب میں بادل بنے تو کراچی میں بوندا باندی و ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
جواد میمن نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم یکم اپریل سے بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 5 سے 6 اپریل تک اثر انداز رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سسٹم کے زیادہ اثرات وسطی، بالائی اور شمالی حصے میں ہوں گے، سندھ میں اس سسٹم کے زیرِ اثربارش کا امکان نہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان کے دوسرے عشرے کے آخر میں درجۂ حرارت بڑھ سکتا ہے۔
کراچی میں کہاں، کتنی بارش ہوئی؟
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قائد آباد میں 4، اولڈ ایریا ایئرپورٹ پر 0.9، جناح ٹرمینل پر 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔