لاہور میں گھر سے ماڈل کی تشدد زدہ لاش برآمد

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 5 میں واقع گھر سے مقامی ماڈل نایاب ندیم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں واقع گھر سے 29 سالہ خاتون کی لاش برہنہ حالت میں برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی جو ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر سمیت 4 افراد جاں بحق

پولیس کی جانب سے ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی محمد علی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقتولہ ماڈل نایاب کے دو سوتیلے بھائی محمد علی اور شبروز ہیں اور وہ غیر شادی شدہ تھیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتولہ پر تشدد کر کے گلا دبا کر قتل کیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بہن کے گھر گئے تو ان کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں مقتولہ کے بھائی نے کہا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور وہ روزانہ اپنی بہن سے ملنے جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈی ایچ اے میں لڑکی کا قتل، مقدمے میں 2 ملزمان نامزد

متن میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے 9 جولائی کو رات 12 بجے نایاب کو گھر سے پِک کیا تھا اور گلبرگ کے علاقے میں آئسکریم کھانے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو گھر چھوڑ دیا تھا۔

تاہم جب وہ 10 جولائی کو رات 8 بجے مقتولہ کے گھر آئے تو گھر کا چھوٹا دروازہ کھلا ہوا تھا اور ان کا موبائل نمبر بھی بند جارہا تھا، انہوں نے گھر کا جائزہ لیا تو مین گیٹ بند تھا، ان کی گاڑی گیراج میں موجود تھی لیکن باتھ روم کی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب مقتولہ کے بھائی گھر میں داخل ہوئے تو لاؤنج میں ان کی سوتیلی بہن کی لاش موجود تھی اور ان کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہیں اور ان کے قتل کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی سامنے آئیں گے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

5 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

6 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

7 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

7 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago