لاہور میں گھر سے ماڈل کی تشدد زدہ لاش برآمد

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) فیز 5 میں واقع گھر سے مقامی ماڈل نایاب ندیم کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے . پولیس کے مطابق لاہور کے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں واقع گھر سے 29 سالہ خاتون کی لاش برہنہ حالت میں برآمد ہوئی جسے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا .

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی جو ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہی ہیں . مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر سمیت 4 افراد جاں بحق پولیس کی جانب سے ماڈل نایاب کے سوتیلے بھائی محمد علی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . مقتولہ ماڈل نایاب کے دو سوتیلے بھائی محمد علی اور شبروز ہیں اور وہ غیر شادی شدہ تھیں . پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتولہ پر تشدد کر کے گلا دبا کر قتل کیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا . پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سوتیلے بھائی محمد علی نے بتایا ہے کہ وہ اپنی بہن کے گھر گئے تو ان کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی . ایف آئی آر کے متن میں مقتولہ کے بھائی نے کہا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھیں اور وہ روزانہ اپنی بہن سے ملنے جاتے تھے . یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈی ایچ اے میں لڑکی کا قتل، مقدمے میں 2 ملزمان نامزد متن میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے 9 جولائی کو رات 12 بجے نایاب کو گھر سے پِک کیا تھا اور گلبرگ کے علاقے میں آئسکریم کھانے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو گھر چھوڑ دیا تھا . تاہم جب وہ 10 جولائی کو رات 8 بجے مقتولہ کے گھر آئے تو گھر کا چھوٹا دروازہ کھلا ہوا تھا اور ان کا موبائل نمبر بھی بند جارہا تھا، انہوں نے گھر کا جائزہ لیا تو مین گیٹ بند تھا، ان کی گاڑی گیراج میں موجود تھی لیکن باتھ روم کی کھڑکی کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی . ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب مقتولہ کے بھائی گھر میں داخل ہوئے تو لاؤنج میں ان کی سوتیلی بہن کی لاش موجود تھی اور ان کے گلے پر زخم کے نشان تھے . پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ ماڈلنگ کرتی رہی ہیں اور ان کے قتل کے حوالے سے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہی سامنے آئیں گے . . .

متعلقہ خبریں