چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گے۔وزارت قانون کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دی ہے۔