توشہ خانہ کیس: عمران خان نے نیب طلبی کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان نے عدالت سے نیب میں طلبی کے نوٹس غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کردی، سابق وزیراعظم نے کیس کا فیصلہ آنے تک نیب کو تادیبی کارروائی سے روکنے کی استدعا بھی کی ہے۔
درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کے 16 فروری اور 17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیے جائیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔