عینی شاہدین سے معلوم ہوا ہے کہ ویگو گاڑی پر 5 افراد سوار تھے ، سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ سڑک خراب ہونے اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، خراب راستوں اور گاڑی گہری کھائی میں چلے جانے کے باعث کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں ہے اور لاشوں کو بھی تاحال نہیں نکالا جاسکا . دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں لاہور سے گئے سیاحوں کی کارکھائی میں جا گری ، جس سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کار سڑک سے بے قابو ہوکرکھائی میں گری ، بگنوتر جنگل ہوٹل کے قریب سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے کارمیں سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی اور 900 فٹ گہری کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا . بتایا گیا ہے کہ لاہور کے قریب رہنے والے سیاح گلیات میں سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے کہ اس دوران انہیں یہ حادثہ پیش آیا ، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ میں گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے . تفصیلات کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن سڑک کھاوڑ پہاڑ کے علاقے کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹ کر کھائی میں جاگری ، اس حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ گاڑی پہاڑی سے کھائی میں گرنے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے لاشوں کو 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نکالا نہ جاسکا .
متعلقہ خبریں