ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چین،ایران،پاکستان،ترکمانستان اور ازبکستان کےنمائندوں نے شرکت کی . اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . تمام نمائندوں نے مزید رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا .
سفیر پاکستان محمد صادق نے کہا کہ خوشحال وپرامن افغانستان،اقتصادی،عوام کےروابط کو فروغ دے گا . انہوں نے مشترکہ چیلنجزسےنمٹنےپر بھی روشنی ڈالی . واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے . ابھی تک طالبان نے حکومت کا اعلان نہیں کیا تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور ایسی حکومت بنے جس میں تمام سیاسی دھڑے شامل ہوں . پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ سے ہی کوشاں رہا ہے گزشتہ روز بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان کی شوری کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے طالبان رہنماؤں اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی . . .Pakistan chaired the virtual meeting of Special Representatives of neighboring countries of Afghanistan. Colleagues from 🇮🇷 🇨🇳 🇹🇲 🇺🇿 🇹🇯 were unanimous that peace in Afghanistan is vital for security, stability and prosperity of the entire region. pic.twitter.com/FXGnKMFOta
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) September 5, 2021