بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں سونا خان تھانہ کے قریب فرنٹیئر کور پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے صوبے کی عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
یہاں جار ی ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کی عوام دہشت گردی کی عفریت کے خلاف اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے وزیراعلیٰ نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب، بلند ی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعااور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں