اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا نے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی . نیپرا نے بجلی صارفین پر335 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی .
اس سلسلے میں نیپرا نے حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا . نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے .
فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائے گا . اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو، صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا . اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا .
فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جب کہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا .