چاغی، گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو افراد گرفتار

چاغی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع چاغی کے تحصیل دالبندین بازار میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے 2کوگرفتار کرلیاہے۔ایس پی چاغی محمد انور بادینی کے مطابق دالبندین بازار میں کار گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردیا کار گاڑی میں سوار حاجی مستان بروہی شدید زخمی ہوگیا

دالبندین ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دالبندین پولیس نے بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے عبد الرحمان اور عبد الستار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق معاملہ زمین کی تنازعہ کا لگ رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔