عمران خان کے کئی روز سے لاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کئی روز سے لاپتہ میڈیا انچارج اظہر مشوانی گھر پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے آج مظاہروں کی کال دے رکھی تھی۔ اظہر مشوانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ بخیروعافیت گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گذشتہ 8 دنوں میں عوام کی دعاوں ، کاوشوں اور سپورٹ نے ساری عمر کیلئے مقروض کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ تحریک انصاف کے دیگر اسیران جلد اپنی فیمیلیز کے ساتھ افطار کریں۔