اللہ اس ادارے کو خیر میں رکھے، جسٹس جمال مندوخیل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جسٹس جمال مندو خیل نے بینچ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آرڈر کورٹ میں لکھوایا نہیں گیا اور نہ چیف جسٹس نے مشاورت کی۔ان کا کہنا تھا کہ معاملے کو اوپن کورٹ میں غور کرنا چاہیے،مجھ سے آرڈر لکھواتے وقت کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔
جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بینچ میں میری ضرورت نہیں ہے،میں اس دعا کے ساتھ خود کو الگ کرتا ہوں کہ اللہ اس ادارے کو خیر میں رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ آئے وہ سب کو قبول ہو،ہم سب آئین کے پابند ہیں اور رہنا چاہتے ہیں۔