ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ایل پی جی کی قیمت میں 48 روپے 78 پیسے فی کلو کمی کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 228 روپے 99 پیسے مقررکی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اپریل سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے ہو گیا ہے۔گھریلو سلنڈر2ہزار702 اورکمرشل سلنڈر10ہزار397روپے میں فروخت ہوگا۔