لاہور(قدرت روزنامہ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ کے ساتھ جڑنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے پاکستان ویمن کرکٹ لیگ میں دلچپسی ظاہر کی ہے اور اس کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بعد موجودہ بورڈ مینجمنٹ سے بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ایک ٹیم لینا چاہتی ہیں اور اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے بورڈ سے ویمن لیگ کے تمام عمل کے حوالے سے معلومات لیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملالہ یوسفزئی ویمن لیگ کی ٹیموں کے بڈنگ پراسیس میں شامل ہوں گی۔
گزشتہ برس لاہور آمد کے موقع پر ملالہ یوسفزئی نے ویمن کرکٹرز سے خصوصی طور پر ملاقات بھی کی تھی۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں برس اولین ویمن لیگ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، رواں برس پی ایس ایل کے موقع پر ویمن لیگ کے سلسلے کے تین نمائشی میچز بھی کرائے گئے تھے، نمائشی میچز میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی اہداف درست…
قلعہ عبداللہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شمال مشرقی ضلعے قلعہ عبداللہ میں انیٹی نارکوٹکس فورس اور…