کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گ ئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .
زلزلے کے نتیجے میں نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہوگیا، جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے . ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے . پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن اور دیگر کچھ نواحی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی .
قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں .