کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے ایوی ایشن شعبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان . ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سومون ایئر رواں ماہ اپریل سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ہے .
تاہم ابتدائی طور سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی ، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی .