حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس، نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں جاری ہے۔اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہیں جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں جب کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔