فن و ثقافت شوبز
’بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی کمی تھی لیکن ۔ ۔ ۔‘یمنیٰ زیدی نے اپنی کہانی سنادی
لاہور (قدرت روزنامہ)اداکارہ یمنی زیدی نے کہاکہ کسی بھی انسان کی کامیابی کی پہلی سیڑھی اس کے خواب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بچپن میں ایک ایسی بچی تھی جس میں اعتماد کی بہت کمی تھی لیکن میں پھر بھی خواب دیکھا کرتی تھی۔ اور آج وہ جس مقام پر ہیں وہ ان کی ہمت نہ ہارنے اور اپنے خوابوں کو سچا کرنے کا نتیجہ ہے۔