پاکستان

تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا نتیجہ صفر نکلے گا، شیخ رشید


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ تین جسٹس کے خلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے، ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیے تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند فیصلے ججز سے لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا، عدلیہ پر دباؤ ڈالنا اور غریب کا آٹے کے لیے جان دینا یہ سب خطرے کی علامت ہیں جبکہ عدلیہ ریڈ لائن ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 8اکتوبر تو دور کی بات یہ 8جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، 90 دن میں پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی۔ ملک میں جمہوریت انارکی کیطرف چلی جائے گی۔ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کا ہے جو 13جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروز گاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے، لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں انکے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی۔ ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اسرائیل ہندوستان سے تجارت اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہوگا، عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

متعلقہ خبریں