گورنر سندھ کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو ڈیفنس میں حادثہ


کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیفنس فیز 8 اتحاد کمرشل سگلنل پر موڑ کاٹتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے قافلے میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ اتحاد کمرشل پر موڑ کاٹنے کے دوران پرائیویٹ کار نمبر AYL-627 پولیس موبائل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موبائل سے گر کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے اہلکاروں میں 42 سالہ کانسٹیبل وقاص اور 32 سالہ کانسٹیبل نعیم شامل ہیں۔
گورنر سندھ حادثے کے بعد زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے جناح اسپتال پہنچے اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کیں کہ اہلکاروں کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے۔گورنر سندھ نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کروائی ور جس کار سے حادثہ ہوا اس میں موجود دونوں نوجوان محفوظ ہیں، گورنر اور فیملی حادثے کے وقت قافلے کے ساتھ نہیں تھے۔