پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت پر دفتر خارجہ کی وضاحت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستانی مصنوعات کی اسرائیلی مارکیٹس میں فروخت کی خبروں پر دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی مارکیٹس میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت سے متعلق خبروں پر مزید تبصرے کیلئے وزارت تجارت سے رابطہ کیا جائے۔