اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے . 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی صفر نکلے گا .


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں لیکن حکمرانوں کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی ہے . شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا . اسرائیل ہندوستان سے تجارت، اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہو گا . عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا .


سربراہ عوامی مسلم لیگ کے مطابق بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے . 90 دن میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکانتیجہ بھی زیرو نکلے گا .
انہوں نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملکی جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائےگی . مسئلہ 90 روز میں الیکشن کاہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا . ان کا کہنا ہے کہ 3 ججز کے خلاف ریفرنس کا بیان رانا ثنا اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے . ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں .


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا،عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب کا آٹے کے لیےجان دینا سب خطرے کی علامات ہیں . عدلیہ ریڈ لائن ہے . شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں