اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔ 90 دن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا نتیجہ بھی صفر نکلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کے پاس مردے کی تدفین کے پیسے نہیں ہیں لیکن حکمرانوں کے ڈالر کی قیمت دگنی ہوگئی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز پر پابندیاں لگانے سے سارا ملک سوشل میڈیا کی طرف چلا جائے گا۔ اسرائیل ہندوستان سے تجارت، اثاثوں پر دباؤ کا جواب دینا ہو گا۔عدلیہ یا سڑکوں پر عوام میں سے ایک کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کے مطابق بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بیروزگاری خانہ جنگی کی طرف لے جا سکتی ہے۔ 90 دن میں پنجاب اورخیبر پختونخوا کی نگران حکومتیں بھی ختم ہوجائیں گی اورججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنےکانتیجہ بھی زیرو نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملکی جمہوریت انارکی کی طرف چلی جائےگی۔ مسئلہ 90 روز میں الیکشن کاہے جو 13 جماعتوں کے ٹولے کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ 3 ججز کے خلاف ریفرنس کا بیان رانا ثنا اللہ جیسا شخص ہی دے سکتا ہے۔ ان ججز نے پی ٹی آئی کے خلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے فرار ہونا،عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب کا آٹے کے لیےجان دینا سب خطرے کی علامات ہیں۔ عدلیہ ریڈ لائن ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر تو دور کی بات حکمران 8 جون کا دن بھی نہیں دیکھیں گے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

3 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

3 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

3 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

3 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

3 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

4 hours ago