پی ٹی آئی کا( ن) لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن)کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس بھیجنے پر غور شروع کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ تحریک انصاف (ن) لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرنس پر غور کررہی ہے . پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، فوادچودھری کاکہناتھا کہ یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔
تحریک انصاف نون لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئےریفرینس پر غور کررہی ہے الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 2, 2023