لوہے کی دیواروں کے اندر موجود صاف پانی۔۔ وہ مبارک کنواں، جس کے پانی سے آقائے دوجہاں ﷺ کو غسل دیا گیا، دیکھیے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر کچھ ایسے مقدس مقامات صارفین کی توجہ خوب حاصل کر لیتے ہیں، جن سے منسوب واقعات سب کو حیران کر رہے ہوتے ہیں۔سوشل میڈیا پر مدینہ منورہ میں موجود ایک ایسے ہی مقدس مقام کی تصویر جھلکیاں اور ویڈیو سب کی توجہ خوب حاصل کر رہی ہے جس میں ایک کنواں موجودہ ہے۔
محمد ﷺ کے شہر میں موجود یہ کنواں دراصل جنت کے کنویں کے نام سے مقبول ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کنویں کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے اس پر لوہے کی سلاخوں کا حصار باندھا گیا ہے۔
یہ کنواں اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس سے متعلق دلچسپ واقعات منسوب ہیں، ایک واقعہ یہ بھی ہے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کو اسی کنویں کے مبارک پانی سے آخری بار غسل دیا گیا تھا۔ اس کنویں سے آج بھی پانی اسی طرح نکل رہا ہے جس طرح پہلے زمانے میں نکلا کرتا تھا۔
یہاں آنے والے مسلمان نہ صرف اس مبارک کنویں کی زیارت کرتے ہیں بلکہ پانی پیتے بھی ہیں اور اپنے چہرے پر ڈالتے بھی ہیں۔زبیر ریاض یوٹیوب چینل پر بتایا گیا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ آقائے دو جہاںﷺ کی خواہش تھی کہ ان کے وصال کے بعد انہیں اسی کنویں کے پانی سے غسل مبارک دیا جائے۔
اسی کنویں کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد بھی موجود ہے، جو کہ مکمل طور پر پرانے زمانے کے پتھروں کی بنی معلوم ہوتی ہے جسے سعودی حکومت دوبارہ سے تیار کرا رہی ہے۔