مجھے خواب میں نبی پاک ﷺ کی زیارت ہوئی اور پھر ۔۔ مشہور پاکستانی اداکار جو حافظ قرآن بھی ہیں جن کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی فنکار ایسے ہیں جو حافظ قرآن ہیں۔ اپنے دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ دینی معاملات میں بھی سنجیدہ رہتے ہیں۔
لائبہ خان

پاکستانی شوبز کی ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے ایک رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انکشاف کیا کہ وہ حافظہ قرآن بھی ہیں۔ انہوں نے صرف دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کیا۔ لائبہ خان کے مداح ان کا یہ خاص راز سن کر کافی خوش ہوئے ہیں۔

لائبہ نے انٹرویو میں بتایا کہ جب میں قرآن حفظ کر رہی تھی تو میں اس میں اتنا زیادہ ملوث ہوگئی تھی کہ مجھے ایسے خواب آتے تھے کہ میں شاپنگ پر ہوں اور عمرہ کرنے جا رہی ہوں۔ پھر میں خواب میں یہ بھی دیکھتی ہوں کہ میں نے خانہ کعبہ دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ تو میں نے خواب میں نبی پاک ﷺ کی زیارت بھی کی تھی اس وقت میں چھ یا سات سال کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ میرا دس سال تک قرآن حفظ ہوگیا تھا۔
اسد ملک

ہینڈسم اور سمارٹ اسد ملک جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔اسد ملک جو عموماً ٹی وی سکرین پر منفی کردار ادا کرتے دکھائی دیتے تھے لیکن اب ڈراموں میں نظر نہیں آتے۔ان کا تعلق انتہائی مذہبی گھرانے سے ہے اور انہوں نے کم عمری میں ہی قرآن پاک حفظ کر لیا تھا۔
غنا علی

معروف اداکارہ غنا علی اپنی شادی کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے لگی ہیں۔ غنا علی سے متعلق 2 سال قبل انکشاف سامنے آیا تھا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن میں ان کے پرستاروں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔
سعود قاسمی

سعود قاسمی پاکستانی فلموں کے سابق ہیرو ہیں اور ان کی شادی اداکارہ جویریہ سعود سے ہوئی۔ان کا تعلق قاری شاکر قاسمی اور قاری وحید ظفر قاسمی کے خاندان سے ہے۔ سعود قاری وحید ظفر کے بھتیجے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کا خاندان بہت مذہبی تھا اور انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی قرآن مجید حفظ کر لیا تھا۔وہ آج بھی مختلف محفلوں میں نعت پڑھتے نظر آتے ہیں۔
شفقت چیمہ

لیجنڈ پاکستانی فنکار شفقت چیمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام ہیں جن کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔