لاہور: ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں قتل ہونے والے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فرحت عباس شاہ کے قتل میں بھابھی ملوث ہے جسے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر دیا تھا، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔