حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’ جندو ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائمہ ملک کے نئے ڈرامہ ’ جندو ‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
حمائمہ ملک کی فلم ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ نے پاکستان سینما میں تاریخی کامیابی سمیٹی اور لوگوں نے فلم میں ان کے کردار ’ دارو‘ کو بے حد پسند کیا تاہم اب وہ اپنے نئے کردار ’ جندو ‘ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر اپنی واپسی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
ڈرامہ ’ جندو ‘ ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور حمائمہ اپنے کردار میں بالکل نئے انداز جلوہ گر ہوں گی جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گوہر رشید، سمیعہ ممتاز، نذر الحسن، ہاجرہ یامین، فراز علی اور نعیمہ بٹ بھی شامل ہیں۔


جندو ایک ایسی عورت کی کہانی ہے جو اپنے اردگرد کی دنیا سے لڑتی ہے اور ایک سادہ انسان سے ایک زبردست جنگجو میں بدل جاتی ہے، ڈرامہ قربان علی راؤ نے لکھا ہے اور ہدایت کاری انجم شہزاد نے کی ہے۔
اداکارہ نے اس سے قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ ان کا نیا پروجیکٹ ’ جندو ‘ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)