آج سپریم کورٹ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے . سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو سپریم کورٹ کی اہمیت کو کم کرنے پر تلا ہوا ہے، ایک وہ طبقہ ہے جو انصاف کے لیے اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر جمع ہے .


شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا مؤقف سامنے ہے، آئین کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج ذوالفقارعلی بھٹو کا نام نہاد جانشین آئین توڑ رہا ہے، پوری قوم چیف جسٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے .
انہوں نے کہا کہ بھٹو آئین دے کر جاتا ہے اور نواسہ آج آئین توڑنے کا فیصلے کیے بیٹھا ہے، بھٹو اور زرداری کی پیپلز پارٹی کا یہ فرق ہے . واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں