فلم بول میں میرے کہنے پر حمائمہ ملک کو ’زینب خان‘ کے کردار کیلئےکاسٹ کیا گیا، ایمان علی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں ان کے کہنے پر اداکارہ حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا۔
جیو کے کامیڈی شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں میزبان تابش ہاشمی کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں مینا کماری سے قبل زینب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زینب کے کردار کو انکار کرکے مینا کماری کے کردار کے لئے ہامی بھری۔انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کے ہی کہنے پر حمائمہ ملک کو زینب کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔
انہوں نے شو میں ایک سوال کے جواب میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فرحان سعید سب سے بہترین ساتھی اداکار ہیں۔