میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی، پرینیتی چوپڑا کا پرانا بیان وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی خبریں آج کل بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔یہاں تک کہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھی اداکار ہردے سندھو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ان خبروں کی تصدیق بھی کردی ہے۔
اسی دوران پرینیتی چوپڑا کا شادی کے حوالے سے دیا گیا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اداکارہ انٹرویو میں شادی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہہ رہی ہیں کہ’بہت سارے اچھے آپشنز ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاست دان سے شادی نہیں کرنا چاہتی ‘۔
اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ’جیسا کہ مجھے سفر، پانی، سمندر، تیراکی سے محبت ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جس سے بھی میری شادی ہو، وہ ایک خود ساختہ شخص ہونا چاہیئے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایسے مرد پسند ہیں جنہوں نے اپنی زندگی خود بنائی ہو‘۔