ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ناصر بٹ کی تہرے قتل کیس میں ضمانت خارج کر دی گئی۔کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل انجم نے کی۔
عدالت نے کیس کی عدم پیروی اور عدم حاضری پر ناصر بٹ کی ضمانت خارج کی۔ناصر بٹ کے خلاف 15 اکتوبر 1996ء میں تہرے قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔
ملزم ناصر بٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری 3 اپریل تک منظور ہوئی تھی۔اس مقدمے میں ملزم ناصر بٹ کے اس سے قبل ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے، وہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے۔