معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟ یوٹیوبر نے بتادیا
لاہور (قدرت روزنامہ)آج ہم آپکو بتائیں گے کہ معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے۔پنجاب کی مشہور یوٹیوبر الیزا سحر کبھی 2 مرلے کے چھوٹے سے گھر میں رہا کرتی تھی مگر آج انہوں نے اپنی محنت سے والدین کو 2 کروڑ کا بنگلہ نما گھر بنا کر دیا ہے۔
یہ بنیادی طور پر یوٹیوب پر پنجابی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ویڈیوز بناتی ہیں، ان ویڈیوز میں یہ کھیتوں میں کام کرتی، بھینسوں کا چارا ڈالتی یا پھر گھر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
الیزا سحر کے والد کا اپنی بیٹی سے متعلق کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی نے اب تک 50 کروڑ کما لیے ہیں۔
اس سے قبل معروف پاکستانی یوٹیوبر الیزا سحر کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں ابھی 19 سال کی ہوں گھر میں بڑا بھائی ہے جس کی عمر 21 سال ہے اور جہاں تک محبت کا سوال ہے، تو وہ مجھے میرے ماں باپ سے اور گھر سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لڑکوں کے محبت بھرے انگریزی زبان میں پیغام آتے ہیں جو مجھے پڑھنا ہی نہیں آتے۔
الیزا سحر نے کہا تھا کہ ان کی کئی ویڈیوز میں ایک خوبصورت بچی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید میں شادی شدہ ہوں مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ یہ میری سب سے چھوٹی بہن ہے۔