کرکٹر فہیم اشرف نے مسجد قبا میں افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

ریاض(قدرت روزنامہ) رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فہیم اشرف اور حارث رئوف کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی۔فہیم اشرف نے افتخار احمد اور حارث روف کے ساتھ افطار کرنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فہیم اشرف، حارث رئوف، افتخار احمد کے ساتھ دو اور لوگ بھی موجود ہیں۔فہیم اشرف نے ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں لکھا ہے کہ شکر الحمدللہ، مسجد قبا میں افطاری کی۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان بھی ان دنوں عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔